Urdu PHP Tutorials, Urdu Photoshop Tutorial, Office Tutorial urdu, Excel, Inpage, Corel Draw, Flash, ASP, MySQl
Word Urdu Tutorials, Flash Urdu Tutorials, Excel Urdu Tutorial

اردو انسٹیٹوٹ - اردو میں کمپیوٹر کی تعلیم دینے والا سب سے بڑا آن لائن ادارہ
Urdu Video Tutorials

ہمارا تعارف

اردو انسٹیٹوٹ، اردو میں بلا معاوضہ تعلیم فراہم کرنیوالا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں لوگوں کو کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنا ہے. ہمارے ہاں کمپیوٹر کی تعلیم ایک خواب بن کر رہ گئی ہے. اس وقت پاکستان میں بہت سے ادارے ہیں جو اگرچہ بھاری فیسیں لے کر کمپیوٹر سکھا تو دیتے ہیں لیکن ان کی تعلیم سے طالب علم میں مکمل مہارت پیدا نہیں ہوتی. اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ادارے تجارتی طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد اچھی تعلیم دینا نہیں بلکہ صرف پیسے کمانا ہے۔

اس صورت حال کو مدنظر رکھ کر ہم نے کمپیوٹر سکھانے کا آن لائن پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کمپیوٹر کے مختلف شعبوں میں کلاس کی طرز پر ٹریننگ دی جاتی ہے. ہر کلاس میں ایک یا جتنے ضروری ہوں، لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔ ان میں کمپیوٹر کے متعلقہ شعبے کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہیں۔ یہ لیکچرز اردو میں ہیں۔ آپ اپنی دلچسپی کے شعبے میں جا کر ہر لیکچر کو شروع سے آخر تک بغور پڑھیں۔ کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو اسے نوٹ کرتے جائیں۔ پورا لیکچر پڑھنے کے بعد اس میں جو کچھ وضاحت طلب ہو اسے سوالات کی صورت میں پوچھیں۔

آپ کی مدد کے لیے نہ صرف فورم کی انتظامیہ موجود ہے جو آپ کے ہر سوال کا جواب دے گی بلکہ فورم کے دوسرے اراکین بھی اپنے تجربات کی روشنی میں آپ کو مفید مشوروں سے نوازیں گے۔ فورم کے معزز اراکین ہمارے فورم کا اہم حصہ ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر طالب علم کا ذہنی میلان ایک جیسا نہیں ہوتا۔ کوئی طالب علم ایک بات کو دوسرے طالب علم کی نسبت زیادہ جلدی اور بہتر انداز میں سمجھ لیتا ہے۔ اس طرح وہ اس کی وضاحت بہتر انداز میں کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فورم پر کوئی بھی طالب علم رجسٹر ہو سکتا ہے اور نہ صرف تمام کلاسیں پڑھ سکتا ہے بلکہ ہرلیکچر پڑھنے کے بعد وہیں اپنا مسئلہ بھی بیان کر سکتا ہے. جس کا جواب دینے کے لئے دوسرے طالب علم اور ہماری ٹیم حاضر ہے.

اس کے علاوہ جو طالب علم تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں قدم رکھ چکے ہیں اور کمپیوٹر کے میدان میں کام کر رہے ہیں اگر ان کو کمپیوٹر سے متعلق کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو وہ اسے بھی یہاں پر لکھ سکتا ہے۔

ہمارا مقصد صرف اور صرف اچھی تعلیم دینا ہے اور وہ بھی بلامعاوضہ.

آپ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہوں گے کہ علم تقسیم کرنے سے بڑھتا ہے گھٹتا نہیں. آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنا علم دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں اس سے نہ صرف دوسروں کو فائدہ ہوگا بلکہ خود آپ کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ جب آپ اپنے تجربات اور مہارت کو اس ویب سائٹ پر دوسروں کی رہنمائی کے لیے مہیا کریں گے تو نہ صرف یہ کہ دوسرے لوگ بھی اپنے تجربات اور مہارت کو یہاں پر پیش کریں گے بلکہ آپ کی مہیا کردہ معلومات پر تبصرے اور مزید معلومات بھی درج کریں گے جو یقینا“ آپ کے کام بھی آئیں گی۔ اس لئے آپ خود بھی اس ویب سائٹ پر تشریف لائیے اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو بھی دعوت دیجئے. تعلیم کا فروغ صدقہ جاریہ ہے اور سب سے بڑی نیکی بھی!

Downlaod Urdu Fonts
Urdu Ghazals
Urdu Poetry
Urdu Jokes
Urdu Islamic Articles
Urdu Naats
Urdu Politics
Urdu Articles
Urdu Dictionary and Translation
Urdu Literature
Urdu Editors
Download Urdu Fonts
Inpage to Unicode Convertor
Unicode to Inpage Convertor
Urdu Web Designs
Urdu Computing


اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق اردو انسٹیٹوٹ ڈاٹ کام کے پاس محفوظ ہیں.
Urdu PHP Tutorials, Word Urdu Tutorial, Excel Urdu Tutorial, Urdu Graphics Tutorials, Inpage, Flash, Corel Draw and Much More